ٹوبہ ٹیک سنگھ:بیوٹیفکیشن منصوبے کی غفلت، شہریوں کو مشکلات

ٹوبہ ٹیک سنگھ:بیوٹیفکیشن منصوبے کی غفلت، شہریوں کو مشکلات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مرکزی بازاروں میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں،

تاہم انتظامی غفلت کے باعث کھدائی کے بعد ملبے کے ڈھیر وہیں چھوڑ دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ گڑھے کھلے پڑے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔عید کی خریداری کے باعث بازاروں میں غیر معمولی رش ہے ، جس سے خواتین، بچوں اور بزرگوں کے لیے پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے ۔ تنگ راستوں، مٹی کے ڈھیروں اور ادھوری کھدائی کی وجہ سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ دکانداروں نے بھی شکایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور گرد و غبار ماحول کو آلودہ کر رہا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں، ملبہ فوری طور پر اٹھایا جائے ، گڑھوں کو ہموار کیا جائے اور بازاروں میں پیدل چلنے کے محفوظ راستے بنائے جائیں تاکہ عید کی خریداری میں سہولت میسر آئے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں