گراں فروشی کیخلاف ایکشن ، 93 ہزار 500 روپے جرمانہ ،3 دکانیں سیل

گراں فروشی کیخلاف ایکشن ، 93 ہزار  500 روپے جرمانہ ،3 دکانیں سیل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3 ہزار سے زائد دکانوں اور مارکیٹس کی انسپکشن کی، 93 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا، 3 دکانیں سیل کیں اور 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایت فوری اطلاع دی جائے ۔ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے سبزی و فروٹ منڈی میں نرخوں کا جائزہ لیا تاکہ منڈی سے مارکیٹ تک قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں