بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمات
فیصل آباد)سٹی رپورٹر(بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
کھانا ملت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقشہ برانچ کی ٹیموں کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران دو مقامات پر بغیر نقشہ منظوری غیر قانونی طور پر عمارتوں کی تعمیرات کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر دونوں پراپرٹیز کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔