سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کیا گیا تھا۔ جو کسی خطرناک واردات کا سبب ہی بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔