سیشن کورٹ کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)سیشن کورٹ میں کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سیشن کورٹ میں عرفان نامی شہری موٹر سائیکل کھڑی کر کے اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔