خاتون سے مبینہ زیادتی، ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل کر دی

خاتون سے مبینہ زیادتی، ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل کر دی

ملزم نے (ش) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

فیصل آباد( سٹی رپورٹر)خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ش)خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران اس کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں