مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری میں ملوث ملزم پر مقدمہ
مدینہ آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کی ،یونٹ کو سیل کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے مدینہ آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ندی یونٹ کو چیک کیا۔ جہاں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔