ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے پٹرول پمپس پر سٹاک کی چیکنگ کی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی افسران،پیرا فورس، ریونیو افسران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ عوام الناس کو بلا تعطل پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔