جڑانوالہ میں پاک فوج کے حق میں یکجہتی ریلی

جڑانوالہ میں پاک فوج  کے حق میں یکجہتی ریلی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی نگرانی میں انتظامیہ جڑانوالہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے کی۔

ریلی میں میونسپل کمیٹی کے افسران، ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں