انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہو گی :مقررین

انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید  ہی سے حاصل ہو گی :مقررین

چناب نگر(نامہ نگار)جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چنا ب نگر میں عظمت قرآن سیمینار سے مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید کو اﷲ تعالیٰ نے عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا قرآن پاک ہمارے لئے ہدایت اسلام ہمارے لئے نظام زندگی ہے۔

مقررین نے کہا کہ انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہوسکے گی حضورﷺ آخری نبی ہیں اور قرآن مجید اﷲ تعالیٰ کی مقدس کتاب ہے قرآن پاک کی زبان فصیح ترین عربی ہے اور اس کتاب کا کوئی ثانی نہیں ہے قرآن پاک وہ واحد کتاب ہے جس میں کسی بھی لفظ اور آیت میں آج تک کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوا ہے اور اﷲ تعالیٰ نے خود آگاہ کیا ہے کہ یہ کتاب اسی نے نازل کی ہے اور وہی اس کا محافظ ہے قیامت تک کیلئے قرآن پاک اپنے انہی ابتدائی الفاظ و آیات کے ساتھ موجود رہے گا معاشرے کا ہر فرد اپنے معمولات میں تلاوت قرآن کو شامل کرے اس بے چینی کے دور میں تلاوت کی برکت سے اطمینان و سکون محسوس کرے گا یہ کتاب انسانی زندگی کے ہر دائرے سماجی دنیاوی مذہبی اور روحانیت کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں