خواتین کے حقوق کے تحفظ اور برابری کے فروغ کیلئے تقریب

خواتین کے حقوق کے تحفظ اور برابری کے فروغ کیلئے تقریب

معاشرے میں خواتین کو مساوی حقوق دینا سب کی مشترکہ ذمہ داری :مقررین

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومن پروٹیکشن سنٹر، قصرِ بہبود اور رورل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی عظمت، برابری اور انصاف کی فراہمی کے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں معاشرے میں مساوی حقوق دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا، سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل، چیئرپرسن رورل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صدف محمود، سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق، ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی، منیجر قصرِ بہبود ریحانہ یاسمین، ویمن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرا اور لاء آفیسر زاہد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں