ٹوبہ :یوم شہادت حضرت علیؓ پر فول پروف سکیورٹی

ٹوبہ :یوم شہادت حضرت علیؓ  پر فول پروف سکیورٹی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اﷲ تارڈ کی نگرانی میں ضلعی پولیس نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

ضلع بھر میں 8 جلوس برآمد ہوں گے ، جن میں کیٹگری بی کے 3 اور کیٹگری سی کے 5 جلوس شامل ہیں۔کل 13 مجالس عزاء کیٹگری سی میں منعقد ہوں گی۔ 510 افسران و ملازمین اور 160 رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس، خاردار تار اور بیرئیرز کے ذریعے شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ اہم امام بارگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پولیس ہدایت کے مطابق حفاظتی انتظامات جلوس و مجالس کے اختتام تک برقرار رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں