عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس : علما

عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس : علما

مارچ 1953ء کے شہداء کے خون کے صدقے پاکستان محفوظ رہا

چناب نگر (نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور مجلس احرار سلام کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں پاکستان کے آئین سے اسلامی دفعات کو ختم کروانے کے لیے تسلسل کے ساتھ کوشاں ہیں۔انہوں نے تحریک ختم نبوت میں شہادت پانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں پرامن مسلمانوں کو شہید کیا گیا، لیکن تحفظ ختم نبوت کی آواز کو دبایا نہیں جا سکا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1974ء میں قادیانیوں نے مسلمانوں پر تشدد کیا، مگر مسلمانوں کی قربانی کے نتیجے میں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔علمانے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے اور اس پر تمام مکاتب فکر کے علما کا اجماع موجود ہے ۔ مارچ 1953ء کے شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کے صدقے پاکستان قادیانی ریاست بننے سے محفوظ رہا۔مولانا شبیر احمد عثمانی اور مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ اسلامی اور آئینی حیثیت نہ مان کر ریاست کو مسلسل چیلنج کر رہے ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ قانون کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں