چناب نگر:غیر قانونی سپیڈ بریکرز، شہریوں کو مشکلات
ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ، گاڑیوں کو بھی نقصان ،حکام سے نوٹس کا مطالبہ
چناب نگر (نامہ نگار) شہر کے متعدد محلہ جات میں غیر قانونی خود ساختہ سپیڈ بریکرز کی بھرمار نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے اور حادثات میں اضافہ کر دیا ہے ۔چناب نگر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز نصب کیے گئے ہیں، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہے ہیں بلکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی سپیڈ بریکرز کی وجہ سے گاڑیوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور روزانہ ٹریفک کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ہٹایا جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حادثات کی شرح کم ہو۔ شہریوں نے زور دیا کہ چناب نگر میں اس مسئلے پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے ۔