جھنگ میں پاک فوج کے حق میں اظہارِ یکجہتی ریلیاں

جھنگ میں پاک فوج کے  حق میں اظہارِ یکجہتی ریلیاں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلع بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے شرکت کی۔ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری افسروں ، ملازمین، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ملک کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں