لائیوسٹاک کے ترقیاتی پروگراموں پر افسروں کو بریفنگ

لائیوسٹاک کے ترقیاتی پروگراموں پر افسروں کو بریفنگ

مویشی پال کسانوں کو یونین کونسل کی سطح پر فراہم کی جانے والی سہولیات بتائی گئیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 14ویں پوسٹ انڈکشن کورس کے شرکاء کو محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی، خدمات اور جاری ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران افسران کو ضلع میں مویشیوں کی صحت و افزائشِ نسل، بیماریوں کی روک تھام اور رپورٹنگ سسٹم، حفاظتی ویکسی نیشن، پنجاب لائیوسٹاک کارڈ، جینیٹک امپاورمنٹ پروگرام اور برڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ الٹرا ساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر کی سہولت سمیت مویشی پال کسانوں کو یونین کونسل کی سطح پر فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی موجود تھے ۔ انہوں نے محکمہ کے فیلڈ آپریشنز اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں، کسان لائیوسٹاک بیٹھک، سکول فوکس پروگرام اور موبائل ٹریننگ بس سکول پروگرام کے ذریعے مویشی پال افراد اور طلبہ کو آگاہی اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں