خواتین کی خودمختاری اور خدمات کو سراہا جائے :راجہ جہانگیر
فیصل آباد ڈویژن میں خواتین سرکاری شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی سماجی، معاشی اور صنفی آزادی و خودمختاری کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ خواتین کے عالمی دن پر ورکنگ ویمن کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور ان کے کردار کو سراہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین خودمختاری اور اعتماد کے ساتھ ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں، جو ملک کی تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی کا پیش خیمہ ہے ۔راجہ جہانگیر انور نے مزید کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں خواتین سرکاری شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، جبکہ سرکاری شعبوں میں خواتین کے لیے خوشگوار اور تحفظ پر مبنی ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔