میونسپل کارپوریشن کی 5 سائٹس پارکنگ زون بنانے کا فیصلہ

میونسپل کارپوریشن کی 5 سائٹس پارکنگ زون بنانے کا فیصلہ

سائٹس کو فوری طور پر کاروباری مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی برائے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر میں آمدن بڑھانے اور میونسپل کارپوریشن کے وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کی پانچ سائٹس کو فوری طور پر پارکنگ زون اور کاروباری مقاصد کے لیے بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہری سہولت کے ساتھ ساتھ ان اقدامات سے میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تجاوزات مافیا اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانے ایپلیکیشن سسٹم کے ذریعے وصول کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے متعلقہ افسران کو ایک خصوصی ایپ لانچ کرنے کا ٹاسک بھی تفویض کیا۔کمشنر نے جرمانوں کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں