میپ ویمن ونگ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر تقریب

میپ ویمن ونگ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن پر تقریب

خواتین کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ، سیاسی عمل کا حصہ بننے کی ضرورت :اکمل بھٹی

 فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین مینارٹیز الائنس پاکستان اکمل بھٹی نے کہا ہے کہ اقلیتی خواتین نے پاکستان کے شعبہ صحت و تعلیم میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ اقلیتی خواتین کو صحت و تعلیم کے نظام میں زیادہ مواقع دیئے جائیں۔ پاکستانی خواتین کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ۔ عام خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں بڑے سیاسی خاندانوں کی خواتین ہی نمائندگی کر رہی ہیں، میپ ویمن ونگ فیصل آباد کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کے معاشرے میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا ،اکمل بھٹی نے کہا کہ اقلیتی خواتین کو معاشرے میں تعصب اور شدید دباو کا سامنا ہے ۔ مزدور خواتین روز ظلم و ستم کا شکار ہوتی ہیں اور انہیں انصاف ملنے کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عورتوں کی تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے میں مذید کارآمد اور مفید بنانے کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے ؤویمن صدر میپ پنجاب صدف اکبر، وویمن پریذیڈنٹ لاہور صبا انیل، بشپ زاہد بشیر گل، پادری شکیل اختر، دانیل گل و وُدیگر مقررین نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں