پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پیمانوں کی درستگی پر کڑی نگرانی

پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور پیمانوں کی درستگی پر کڑی نگرانی

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ نے شہر اور گردونواح کے متعدد پٹرول پمپوں کا اچانک دورہ کیا تاکہ پٹرول کی فراہمی اور پیمانوں کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے ۔دورے کے دوران پٹرول و ڈیزل کی دستیابی، سرکاری نرخوں پر فروخت اور پیمانوں کی درستگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری پٹرولیم مصنوعات مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کمی بیشی برداشت نہ کی جائے۔ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا پیمانوں میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے اور حکومت کی ہدایات کے مطابق عوامی مفاد کے خلاف کسی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں