منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری : ڈاکٹر نوید عاطف
چک نمبر 128 سے منشیات فروش ملزم گرفتار ، 1560 گرام چرس برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر وسیم سجاد ، اے ایس آئی خادم حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے چک نمبر 128 سے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔