ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ہدایت

 ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی ہدایت

فوکس صرف کارروائیوں کی تعداد پر نہیں بہتری پر ہوگا: عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں افسران سے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے جذبے کو مقدم رکھتے ہوئے فیلڈ میں بھرپور موجودگی برقرار رکھی جائے ۔ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران مارکیٹ مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پہلے عشرے کی کارکردگی کا تقابلی تجزیہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا فوکس صرف کارروائیوں کی تعداد پر نہیں بلکہ مؤثر نتائج اور پائیدار بہتری پر ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہو اور اس پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔خصوصی طور پر چکن کی قیمتوں اور وزن کی چیکنگ پر فوکس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولٹری آئٹمز کی سپلائی، نرخ اور معیار پر کڑی نگرانی رکھی جائے تاکہ صارفین کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں