ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

عمر عباس میلہ اور اے سی ارم شہزادی نے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ جناح پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک میں جاری تعمیراتی و بہتری کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں سے پیش رفت بارے بریفنگ لی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ذیشان کالونی میں زیر تعمیر کرکٹ ایرینا کا بھی معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں