کچہری بازار بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

کچہری بازار بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت

بازار کی خوبصورتی سے شہریوں اور تاجروں کو بہتر ماحول میسر آئے گا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کچہری بازار کے بیوٹیفکیشن منصوبے کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کچہری بازار کی خوبصورتی کے منصوبے پر جاری کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کچہری بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے اور اس کی خوبصورتی سے شہریوں اور تاجروں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کے اس منصوبے سے شہر کی مجموعی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں