پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ: فیصل آباد ڈویژن نمبر ون

پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ: فیصل آباد ڈویژن نمبر ون

فیصل آباد کی ٹیم نے مجموعی طور پر 28 میں سے 9 انعامات اپنے نام کئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم پنجاب اوپن چیس چیمپئن شپ میں صوبہ بھر میں پہلے نمبر پر رہی جبکہ لاہور ڈویژن دوسرے اور ملتان ڈویژن کی ٹیم تیسرے نمبر پر آئی۔فیصل آباد کی ٹیم نے مجموعی طور پر 28 میں سے 9 انعامات اپنے نام کئے ۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چس چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے صوبائی سطح پر شہر کا نام روشن کیا ہے اور ڈویژن بھر میں کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں