خواتین کے وراثتی حقوق کے کیسز نمٹانے کیلئے کمیٹی قائم

خواتین کے وراثتی حقوق کے کیسز نمٹانے کیلئے کمیٹی قائم

ایڈیشنل کمشنر ریونیو زبیر احمد اعجاز سر براہ ، جلد رابطہ نمبر بھی مشتہر ہو گا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جائیدادوں میں خواتین کے وراثتی حقوق کے کیسز تیزی سے نمٹانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔اس ضمن میں ڈویژنل انتظامیہ نے ایڈیشنل کمشنر ریونیو زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو جائیدادوں میں خواتین کے وراثتی حقوق کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنائے گی۔کمیٹی ڈویژن بھر میں وراثتی کیسز کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی اور ہفتہ وار اجلاس منعقد کر کے کیسز کا جائزہ لے کر فیصلے کرے گی۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بھی شامل ہوں گے ۔خواتین کو وراثتی امور میں درپیش مسائل کے اندراج کے لئے جلد رابطہ نمبر بھی مشتہر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں