ٹو بہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

 ٹو بہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر کے بازاروں میں متحرک ہیں اور گراں فروشی کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 2,487 انسپکشنز کی گئیں اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو 42,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں