ترکھانی پولیس نے اقدام قتل کے 4سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

ترکھانی پولیس نے اقدام قتل کے  4سال سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ ترکھانی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں چار سال سے مفرور اشتہاری ملزم عظیم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ترکھانی عمران جاوید نے پولیس فورس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظیم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کیا تھا اور اس کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں