مکوآنہ:ڈمپر کی زد میں آ کر شخص جاں بحق
مکوآنہ (نمائندہ دنیا) مکوآنہ کھرڑیانوالہ بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 30 سالہ فاروق نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فاروق سڑک عبور کر رہا تھا کہ اسے ایک ڈمپر نے ٹکر مار دی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی اور لاش کو پولیس چوکی مکوآنہ کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔