جماعت اسلامی کی ایران پر بلاجواز حملے کی پرزور مذمت
امریکہ اسرائیل کا حامی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے :ناظمین کی گفتگو
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی ضلع کے ناظمین کے اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر بلاجواز دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں سکول کی معصوم بچیوں کو نشانہ بنانے پر دونوں ممالک سے نفرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ جنگ صرف ایران کے خلاف نہیں بلکہ تمام اسلامی ممالک کے خلاف ہے ۔اجلاس میں زور دیا گیا کہ امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور معیشت تباہ کر رہا ہے ، جس طرح اس نے عراق، کویت اور شام میں کیا۔ مسلم حکمرانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اس فریب سے باہر آئیں کہ امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے ، کیونکہ یہ اسرائیل کا حامی اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ۔