کیمیکل والے نیلے ڈرموں میں دودھ سپلائی ، پولی تھین بیگز کا استعمال بھی نہ رک سکا

کیمیکل والے نیلے ڈرموں میں دودھ سپلائی ، پولی تھین بیگز کا استعمال بھی نہ رک سکا

پابندی کے با وجود نو شہرہ ورکاں اور نواحی علاقوں میں سرعام استعمال ، اشیا خورونوش کی ترسیل سے کینسر ، دمہ ، ٹی بی اور ہیپا ٹائٹس جیسے خطرناک امراض لاحق ہونے کا خطرہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)پابندی کے باوجود نیلے کیمیکل والے ڈرموں اور رنگ دار پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال نہ رک سکا، حکومت کی جانب سے نیلے کیمیکل ڈرموں اور مضر صحت پلاسٹک بیگز میں دودھ، دہی اور گرم اشیا خور ونوش کی ترسیل اور فروخت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے کیونکہ ان کے استعمال سے کینسر، دمہ، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک امراض لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے ۔ سٹی نوشہرہ ورکاں اور نواحی علاقوں میں گوالے نیلے ڈرموں میں دودھ ڈال کر موٹر سائیکلوں اور دیگر ذرائع سے دکانوں اور شہری علاقوں میں سپلائی کر رہے ہیں، بازاروں میں رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال بھی کھلے عام جاری ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ رجحان صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔ شہریوں نے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں