ویکسین آگاہی مہم ،مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر وزیر صحت کا اظہار ناراضی

 ویکسین آگاہی مہم ،مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر وزیر صحت کا اظہار ناراضی

اعتماد بحال کرنے کیلئے ویکسین بارے منفی پراپیگنڈے کا خاتمہ ضروری ، مصطفی کمال

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی جی ایف ڈی آئی نے شرکت کی ، اجلاس میں ویکسین سے متعلق آگاہی مہم کے اخراجات اور اس کے حقیقی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیرِ صحت نے یونیسف کی جانب سے ویکسین آگاہی مہم پر کروڑوں ڈالرز خرچ کئے جانے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر نارا ضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود عوامی رائے میں ویکسین کے حوالے سے منفی رجحانات میں خاطر خوا ہ کمی نہیں آ سکی جو کہ تشویش کا باعث ہے ، وزیر صحت نے کہا کہ صحت عامہ کا اصل مقصد لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے ، وزیرِ صحت نے ہدایت کی کہ ویکسین سے متعلق عوامی اعتماد کی بحالی کے لئے جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے ، جس میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نتائج کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں