قلعہ دیدار سنگھ:ڈکیتی میں مزاحمت ، نوجوان پر تشدد، رقم چھین لی

قلعہ دیدار سنگھ:ڈکیتی میں مزاحمت ، نوجوان پر تشدد، رقم چھین لی

حمزہ بینک سے رقم لیکر نکلا ،نواب مارکی کے سامنے ڈاکوئوں نے روک لیا ،لوٹ کر فرار

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے نوجوان کو راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ، تشدد کر کے ویرانے میں پھینک دیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی گاؤں چہل کلاں کے رہائشی سید حمزہ اظہر مقامی بینک سے 65 ہزار روپے نکلوا کر اپنے گھر چہل کلاں جا رہا تھا کہ نواب مارکی کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک لیا اوراسلحہ کے زور پر حمزہ اظہر کو زبردستی خالی گراؤنڈ میں لے گئے ،پیسے دینے سے انکار اور مزاحمت کرنے پر تشدد کرکے زخمی کر دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں