پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر اشیا خورونوش پہنچ سے دور

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر اشیا خورونوش پہنچ سے دور

گوشت ، گھی ، دالیں ، چاول ، پھل اور سبزیاں مہنگی ، عام آدمی کا گھریلو بجٹ متاثر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی آڑ میں دکانداروں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں از خود بڑھا دیں جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ دسترس سے باہر ہونے سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ بھی درہم برہم ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ، مرغی کا گوشت 780 روپے ، چھوٹا گوشت 2800، بڑا گوشت 1700، اعلیٰ کوالٹی گھی 600، باسمتی چاول 380، دال چنا 300، دال ماش 480، دال مسور 340، سفید چنے 380، چینی 180، شکر 280، گڑ 260اور سرخ مرچ 800 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ، سلنڈر گیس کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، تازہ کھلا دودھ 20 روپے مہنگا ہوکر240 روپے لیٹر، کھلا دہی 260 روپے کلو کردیا گیا، موسمی پھل اور سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ پیاز 120، ٹماٹر 110، آلو 40، مٹر 150، سبز مرچ 120، بھنڈی 300، کدو 120، ٹینڈا 140، ادرک 500، لہسن چائنا 700، دیسی لہسن 200 اور تربوز 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں