وزیر بلدیات کا ڈسکہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

 وزیر بلدیات کا ڈسکہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

بجلی کے پولز کو راستوں سے ہٹانے کا عمل بھی تیز کیا جائے :ذیشان رفیق

ڈسکہ(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں بینک روڈ ، مبین چوک اور مشن کمپاؤنڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم سی ڈسکہ اور نیسپاک کے افسر وں نے وزیر بلدیات کو منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہی دی ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر،سٹی صدر مسلم لیگ ن افضل منشا ، حاجی عظیم بٹ بھی ہمراہ تھے ۔ وزیر بلدیات نے کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کے پولز کو راستوں سے ہٹانے کا عمل بھی تیز کیا جائے ۔ مبین چوک کے دورے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مون سون بارشوں سے قبل مکمل کر لیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کے کام کے بعد اگلے دن کی تیاری پہلے سے یقینی بنائی جائے تاکہ رفتار میں تسلسل برقرار رہے ۔ وزیر بلدیات نے پسرورروڈ،پرانا ڈسکہ، نسبت روڈ اور سرکلر روڈ سمیت دیگر منصوبوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں