ٹو بہ ٹیک سنگھ: گراں فروشی پر 33 افراد کو جرمانے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ضلع بھر کے بازاروں میں باقاعدگی سے انسپیکشنز کا سلسلہ جاری ہے تاکہ۔۔۔
رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 4 ہزار 736 انسپیکشنز کی گئیں۔ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 33 افراد کو مجموعی طور پر 91 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عیدالفطر سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول اقدامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔