تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات و انتقالِ خون کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو فراہم کی  جانیوالی طبی سہولیات و انتقالِ خون  کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سندس فاؤنڈیشن سرگودھا کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات و انتقالِ خون کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا اور خون کی اسکریننگ، محفوظ ذخیرہ اور مریضوں تک منتقلی کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بروقت اور محفوظ خون کی فراہمی نہایت اہم انسانی خدمت ہے اور اس مقصد کے لیے ادارے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی اور لمبی زندگی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے بچوں میں تحائف اور پھول بھی تقسیم کیے جس سے بچوں اور ان کے اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے منتظمین نے ادارے کی سرگرمیوں اور تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا جبکہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں