بچیانہ :مبینہ مقابلے میں زیرحراست ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی

بچیانہ :مبینہ مقابلے میں زیرحراست ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو زخمی

بچیانہ،فیصل آباد (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرحراست ریکارڈ یافتہ دو ڈاکو زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ پولیس ٹیم زیر حراست ڈاکوؤں آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ چک نمبر 9 کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی ملزموں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں