رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کا بیگ لے کر فرار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) رکشہ ڈرائیور نے مسافر خاتون کا بیگ لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک کے قریب شزما سحر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھی، جب اپنی منزل پر پہنچ کر رکشے سے اتری تو ملزم اس کا سامان والا بیگ لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔