گوجرہ: ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا

 گوجرہ: ڈاکوؤں نے شہری سے  نقدی اور موبائل فون چھین لیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 356 ج ب کا رہائشی توقیر احمد موٹر سائیکل پر شہر سے گاؤں جا رہا تھا کہ۔۔۔

دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے جھنگ روڈ پر چک نمبر 304 ج ب کے قریب اسے روک لیا۔ ملزمان نے اس کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد ہونے والے مشکوک واقعات کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں ۔تاکہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں