کال سنتے ہوئے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا

کال سنتے ہوئے شہری سے  موبائل فون چھین لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد میں عمر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں