واسا کے سیوریج سروسز چارجز میں بڑا اضافہ کردیا گیا

واسا کے سیوریج سروسز چارجز میں بڑا اضافہ کردیا گیا

1کنال عمارت پر چارجز 8لاکھ 87ہزار ،5سے زائد منزل پر 10فیصد اضافی چارجزعائد

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور میں واسا نے سیوریج سروسز کے چارجز میں بڑا اضافہ کر دیا ۔ایک کنال کی سنگل سٹوری عمارت کیلئے چارجز 8 لاکھ 87 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔کثیر المنزلہ عمارتوں پر اضافی فیس اور ہر اضافی منزل پر 10 فیصد چارجز لاگو ہونگے ۔دستاویزات کے مطابق واسا نے سیوریج سروسز چارجز میں بڑا اضافہ کر دیا جس سے شہریوں اور تعمیرات کے کاروبار سے منسلک افراد پر نیا مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔واسا کی نئی پالیسی کے تحت ایک کنال کی سنگل سٹوری عمارت کیلئے چارجز 8لاکھ 87ہزار مقرر کیے گئے ہیں۔ڈبل سٹوری کیلئے یہ چارجز 9 لاکھ 37ہزار 800جبکہ تین منزلہ عمارت کیلئے 9لاکھ 88ہزار 600 روپے فیس لاگو ہوگی۔چار یا پانچ منزلہ عمارت کیلئے سیوریج سروسز کے چارجز 10 لاکھ 90 ہزارایک سو مقرر کیے گئے ہیں اور پانچ منزل سے زائد ہر اضافی منزل پر 10فیصد اضافی چارجز وصول کیے جائینگے ۔ یہ نئے ریٹس 15 جولائی 2026 تک نافذ العمل رہیں گے ۔مزید برآں ایم آر ایس آئٹمز کی قیمتیں بڑھنے پرسیوریج چارجز بھی خود بخود بڑھ جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں