عید: مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری
لاہور (کامرس رپورٹر سے )عید الفطر پر بینکوں سے مطلوبہ تعداد میں نئے نوٹ حاصل کرنا شہریوں کیلئے مشکل ہو گیا ۔۔۔
اوپن مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری ہے ۔ بینکوں میں محدود تعداد اور مختلف شرائط کے تحت نئے نوٹ دیئے جا رہے ہیں جس پر زیادہ تر شہری اوپن مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ نئے کرنسی نوٹ 6سو سے 12سو روپے اضافی تک بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔