زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری

زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کے احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے عیدالفطر سے قبل ٹرانسپورٹ کرایوں میں ممکنہ غیر قانونی اضافے کے پیش نظر اوور چارجنگ کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔۔۔

ڈی آئی جی نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں سے زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند بنایا جائے ۔ گاڑیوں میں کرایہ نامہ واضح آویزاں ہونا چاہیے تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔ فیلڈ کمانڈرز ڈسٹرکٹ آر ٹی اے حکام سے ملاقات کر کے اوور چارجنگ کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔اوور چارجنگ کی شکایات پر فوری سخت کارروائی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں