ڈی سی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

ڈی سی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ  کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس  محکموں کی کارکردگی کا جائزہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاک آرمی کے کرنل عدیل نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سمیت مختلف محکموں کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹس پیش کیں۔ 

اجلاس کو جرمانوں اور مقدمات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور سرکاری امور میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کریں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں