بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے کارروائی کے دوران بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں پولیس نے شہری کو قابو کر لیا جو قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔