پینسرہ :عیداسے قبل ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

پینسرہ :عیداسے قبل ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا) عیدالفطر قریب آتے ہی تھانہ ٹھیکری والا کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میٹے والا پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ڈاکوؤں نے دلاور حسین سکنہ 37 ج ب کو روک کر اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔اسی طرح ایک اور واردات میں 37 ج ب کے رہائشی ارشد علی ولد عنایت اللہ اپنے استاد محمد نواز ولد علی نواز کے ہمراہ نیو سبز منڈی سے کل شریف کے ختم کے لیے سامان لینے جا رہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر اسلحہ کے زور پر دس ہزار روپے نقدی اور ایک قیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لے کر گشت بڑھایا جائے۔اور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں