مارکیٹ میں شہری جیب تراشوں کا شکار، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خریداری کے لیے مارکیٹ آنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار ہو گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں منصور نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے ۔