عیدا پر اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دینگے : ٹرانسپورٹرز کو وارننگ

عیدا پر اوورچارجنگ کی اجازت  نہیں دینگے : ٹرانسپورٹرز کو وارننگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محسن ریاض نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر گھروں کو واپس آنے والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اوورچارجنگ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ چیکنگ کے دوران ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہیں اور مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔محسن ریاض نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ٹرانسپورٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے مسافروں کو سہولت فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں