شورکوٹ:کمسن بچہ زیرِ تعمیر واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق
شورکوٹ ،شورکوٹ چھاؤنی (نمائندگان دنیا) شورکوٹ کینٹ کے علاقے ریلوے پھاٹک جھنگ والا کے قریب کھیلتے ہوئے ایک کمسن بچہ زیرِ تعمیر گھر کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ٹینک سے باہر نکالا، تاہم بدقسمتی سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 4سالہ عبدالہادی ولد محمد بلال نصیر کے نام سے ہوئی جو چک نمبر 327 کا رہائشی تھا۔ لواحقین نے بچے کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی۔